پاراچنار‘سیکورٹی فورسزنے بارہ سالہ پاکستانی لڑکی کی افغانستان اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنادج ‘ملزمان گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:54

پاراچنار۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پارا چنار میں پاک افغان بارڈر پرتعینات سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے بارہ سالہ پاکستانی لڑکی کو افغانستان اغواء کی کوشش ناکام بنادی ہے‘ اغواء کار وں کو پاک افغانستان سرحد پر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیٹکل آفیسرکے مطابق پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق افغان باشندے نورین خان منگل ساتھیوں کے ہمراہ ضلع ہنگو کے علاقہ دوآبہ سے پاکستانی لڑکی کو اغواء کرکے افغانستان پہچانے کی کوشش کررہے تھے کہ پاک افغان سرحد پر موجود فورسز کے جوانوں کو مغویوں پر شک گذرا اور پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ اغواکار لڑکی کو افغانستان اغواء کرنے کر رہے تھے۔

جس پر فورسز کے جوانوں نے ڈرائیور سیمت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کو مقامی قبائلی مشر ان کے حوالے کرکے پھر ان کے اصل ورثہ کے حوالے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :