نوشہرہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ‘ سنگین جرائم میں ملوث درجنوںافرادمنشیات فروشوں سمیت گرفتار‘منشیات برآمد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:52

نوشہرہ۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) مصری بانڈہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ٬قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب درجنوں افراد ومشتبہ سمیت منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا‘ لاکھوں روپو ں کی منشیات اور اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر تھانہ مصری بانڈہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر خادمین خان پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ مصری بانڈہ کے مختلف علاقوں مصری بانڈہ٬ مغلکئی٬ میاں عیسیٰ ٬ترلاندی٬ عزیز آبا٬ زڑہ میانہ اور نندرک میںجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 4 منشیات فروشوں سید بہادر ولد پوردل ساکن عزیز آباد٬ نورجمال ولد ثمرگل ساکن زڑہ میانہ ٬عبدالروف ولد گل اُستاد ساکن شیواہ تالاب اکوڑہ اور زیب اللہ ولد خیال محمد ساکن رجب کورونہ کوگرفتار کرلیا جن کے قبضے پانچ کلو چارسو67گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کی جس کی قیمت تین لاکھ پچاس ہزار روپے بتائی جاتی ہیںجبکہ٬قتل اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب گل محمد شاہ ولد زرغن شاہ ا ور دیگر جرائم میں مطلوب بائیس افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور تین پستول برآمد کر لیے گئے جبکہ پندرہ مشتبہ افراد کو بھی آپریشن میں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :