بارکھان: ایف سی اور حساس اداروں کی کاروائی٬ غار سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:52

بارکھان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) دولواہی کے علاقے گررا پہاڑ پر ایف سی بلوچستان اور حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے ایک غار میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے جس میں مارٹرگولی06عدد٬ایل ای ڈی03٬ایل ای ڈی ریموٹ کنڑول04عدد٬بارودی سرنگ04عدد٬ ایم جی گولیاں1964عدد٬12.7گولیاں 190عدد٬ایک عدد موٹرسائیکل اور متعدد فیوز ودیگر سامان شامل ہے۔

(جاری ہے)

کرنل ایف سی ایازخان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایف سی نے حساس اداروں کے ساتھ دولواہی کے علاقے گررا پہاڑ پرایک لمبی غار سے یہ اسلحہ برآمد کیا ہے۔تخریب کاروں نے کسی ناپاک عزائم کیلئے اسے استعمال کرنا تھا۔جس کو ناکام بنادیا گیا۔ایف سی بلوچستان کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :