کوئٹہ٬جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سانحہ پی ٹی سی ٬حکمرانوں کی بے حسی وغفلت کے خلاف کل صوبہ بھر میں احتجاج ہوگا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سانحہ پی ٹی سی ٬حکمرانوں کی بے حسی وغفلت کے خلاف اتوار 30اکتوبر کو صوبہ بھر میں بھر پور احتجاج ہوگا صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے امرائے اضلاع کو ہدایت کی کہ اس دن ضلعی ہیڈکوارٹرپبلک مقامات پرسانحات کوئٹہ کے خلاف مظاہرے ریلیاں واحتجاج کریں مساجد میں اس ظلم ودرندگی کے خلاف قراردادیں پاس کریں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ اتوار شام ساڑے چار بجے میزان چوک کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ٬مولانا عبدالکبیر شاکر خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :