پشتونخوامیپ کے بزرگ رکن خان شہید کے رفیق کار حبیب الرحمن بازئی انتقال کر گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پشتونخوامیپ نوحصار علاقائی یونٹ سے مربوط خان شہید ابتدائی یونٹ کے بزرگ رکن خان شہید کے رفیق کار حبیب الرحمن بازئی گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کو نوحصار میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹرعثمان خان کاکڑ ٬ صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ٬ ڈاکٹر حامد خان اچکزئی٬ صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سید قادر آغا ٬یوسف خان کاکڑ ٬ اراکین صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ٬ منظور احمد خان کاکڑ٬ علاقائی سیکرٹری عبدالودود بازئی٬ چیئرمین لطیف الرحمن بازئی٬ اکبر زیارتوال ٬دائود بازئی نقیب اللہ کاکڑ ودیگر نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہا رکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے کیلئے دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :