پشتونخوامیپ عوام سے کیے گئے وعدے پائے تکمیل تک پہنچا رہی ہے٬نصراللہ خان زیرے
جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:49
(جاری ہے)
اس سے قبل انہوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر ٹرانسفارمرز نصب کرنے اور بٹن دبا کر بجلی کی ترسیل کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر واسع ٹائون کلی کاکا صنوبرحسین مومند میں پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
جس کے مطابق محمد اختیار سیکرٹری ٬ رحمت اللہ سینئر معاون جبکہ محمد سلیم ٬ جان محمد آکا اور باز محمد معاونین منتخب ہوئے ۔ نو منتخب عہدیداران سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے حلف لیا ۔ نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے سیاسی جدوجہد کی ایک طویل تاریخ ہے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی طویل جدوجہد وقربانیوں اور پارٹی کارکنوں کی شب وروز محنت اور عوام کی بھرپور پذیرائی کی بدولت پارٹی کو گزشتہ انتخابات میں بھرپور عوامی مینڈیٹ ملا جس پر پارٹی بجا طور پر اپنے غیور کی عوام شکر گزار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جو عناصر پشتونخوامیپ کے ترقیاتی کاموں اور بالخصوص امن وامان کی بہتر صورتحال سے خائف ہے اور بلا وجہ واویلا اور شور مچا کر جھوٹ پر مبنی اخباری بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں دراصل وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باشعور وغیور عوام پشتونخوامیپ کے کارکردگی ٬ ترقیاتی وفلاحی کاموں کو سراہتے ہیں مگرہمارے عوام سابقہ حکومتوں کے ادوار کے وہ دن کبھی بھول نہیں سکتے ۔جب عوامی خزانے کے کروڑوں اربوں روپے کرپشن اور لوٹ مار کا شکار ہورہے تھے ۔ آج پشتونخوامیپ مخلوط صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے اپنی عوام کی خدمت کررہی ہے اور اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کے سلسلے کو مزید دوام دیگی آج ہمارے عوام ان قومی وصوبائی شاہراہوں پر دن رات اپنے سفر کو محفوظ تصور کررہی ہے اور پشتونخوامیپ کی کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہے عوام کے مسترد کیئے گئے عناصر کے گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی بیانات و بچگانہ حرکتوں سے ہمارے غیور عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.