ڈیرہ بگٹی٬سوئی روڈ پر دھماکے کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:49

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سوئی روڈ پر دھماکے کے باعث تین افراد زخمی ہوگئی,پولیس حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا,جب ایک ٹریکٹر ٹرالی جس میں مٹی لدھا ہوا تھا سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی,دھماکے کے باعث ٹریکٹر پر سوار 3 افراد شدید زخمی ہوئی,جنہیں فوری پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ بگٹی میں شفٹ کیا گیا زخمیوں میں جمال خان,مدد خان اور برکت کو شیخ زید ہسپتال رحیمیار خان منتقل کردیا گیا,جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ھی,جب کہ دھماکے کے بعد قانون نافز کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہی,تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :