عوامی تحریک کی سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری منظر عام پر لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دخواست دائر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) عوامی تحریک نے ماڈل ٹائون انکوائری منظر عام پر لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں یہ آئینی درخواست عوامی تحریک لاہور کے جنرل سیکرٹری سید فرزند مشہدی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے کہنے پر پنجاب پولیس نے ماڈل ٹائون میں خواتین سمیت چودہ افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا اور متعدد زخمی ہوئے٬ حکومت کی استدعا پر سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کرئی گئی٬ جسٹس علی باقر نجفی نے جوڈیشل انکوائری مکمل کر کے ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی لیکن حکومت نے اس جوڈیشل انکوائری کو پبلک نہیں کیا٬ انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل انکوائری میں حکومت کو سانحہ ماڈل ٹائون کا ذمہ دار قرار دیا گیا٬ اس لئے حکومت جوڈیشل انکوائری کو منظر عام پر نہیں لانا چاہتی٬ اگر جوڈیشل انکوائری منظر عام پر نہ ا?ئی تو کسی ذ?مہ دار کو سزا نہیں ملے گی٬ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کو جوڈیشل انکوائری منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے٬ رجسٹرار آفس نے درخواست سماعت کیلئے فل بنچ کو بھجوا دی٬ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں فل بنچ انکوائری منظر عام پر لانے کی درخواستوں پر سماعت کریگا٬ فل بنچ کی درخواستوں پر سماعت کی تاریخ مقرر ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :