لاہور ہائیکورٹ ٬ اوپن یونیورسٹی کی بی اے کی ڈگری کی بنیاد پر ایم اے انگلش میں داخلہ نہ دینے پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے جواب طلب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بی اے کی ڈگری کی بنیاد پر ایم اے انگلش میں داخلہ نہ دینے پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سدرہ شمشاد کی درخواست پر سماعت کی٬ درخواستگزار کی طرف سے شاہد عثمان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ایم اے انگلش میں داخلہ کیلئے اپلائی کیا لیکن یونیورسٹی ا?ف ایجوکیشن نے یہ کہہ کر درخواست گزار کا داخلہ مسترد کر دیا کہ درخواست گزار کی بی اے کی ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ہے٬ یونیورسٹی آف ایجوکیشن اوپن یونیورسٹی کی ڈگری تسلیم نہیں کر رہی ہے٬ انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے٬ کسی بھی وجہ سے سے شہری کو بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا٬ انہوں نے استدعا کی کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو ایم اے انگلش میں داخلے کا حکم دیا جائے٬ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے رجسٹرار یونیورسٹی ا?ف ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :