ْلاہور ہائیکورٹ ٬ توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجا ب سے دو ہفتوں میں جواب طلب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس قاسم خان نے ریٹائرڈ پروفیسر محمد انور کی درخواست پر سماعت کی٬ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود درخواست گزار کو ترقی نہیں دی جا رہی٬ ترقی ملنے کے انتظار میں درخواست گزار ریٹائر ہو چکا ہے٬ لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کو دوبارہ حکم جاری کیا کہ درخواست گزار کو گریڈ انیس سے سے بیس میں ترقی دی جائے اور مراعات بھی دی جائیں لیکن اب محکمے نے محکمہ قانون سے دوبارہ ایڈوائس مانگ لی ہے کہ کیا ریٹائرڈ ملازم کو ترقی اور مراعات دی جا سکتی ہیں یا نہیں٬ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ چیف سیکرٹری کا یہ اقدام توہین عدالت کے ذمرے میں ا?تا ہے٬ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے چیف سیکرٹری زاہد سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :