اٹک کے٬سالانہ جشن عیدمیلادالنبی ؐ کی تقریبات مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جا ئیں گی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)ڈسٹر کٹ مرکزی سیرت کمیٹی (رجسٹر ڈ) اٹک کے زیر اہتمام حسب سابق نبی آخر الزماں ؐ کا جشن ولادت٬ سالانہ جشن عیدمیلادالنبی ؐ کی تقریبات مذہبی جو ش وخروش عقیدت واحترام اور شایانِ شان طریقے سے منائی جا ئیں گی شہری جشن عیدمیلاد النبی ؐ کے سالانہ مرکزی و علاقائی جلوسوں اور دیگر پروگراموں میں بھرپور حصہ لے کر اپنے عاشق ِ رسول ہونے کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار قائم مقام جنرل سیکر ٹری ندیم رضا خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں نگرانِ اعلیٰ حاجی محمدالیاس٬نائب نگرانِ اعلیٰ و صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان ٬ صدر مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد الماس٬ سینئر نائب صدرڈاکٹر عرفان قادری٬ نائب صدور سید اقبال حسین وارثی ٬ محمد اکمل٬ سالار اعلیٰ سید منصور الحق ٬ نائب سالار اعلیٰ محمد قیوم بٹ ٬ ڈپٹی سالار اعلیٰ خالد محمود اعوان ٬ کنٹرولر ملک شیر افضل خان آف نور پور کرم علیہ ٬ سیکرٹری مالیات حاجی محمد خلیل ٬ سیکرٹری نشر و اشاعت ریاض احمد بھٹی٬صوفی فیصل بٹ ٬حمزہ بھٹی نے شر کت کی اجلاس میں جنرل سیکر ٹری محمد اکبر خان یوسف زئی اور ڈپٹی نگران اعلیٰ چوہدری افتخاراحمدصراف سمیت دیگر افراد کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جشن عید میلاد البنی ؐ کی تقریبات شایان شان طریقے سے منا نے کے لئے تمام وسائل برو ئے کا ر لا ئے جا ئیں گے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ہمیشہ تعاون کا سلسلہ جا ری رکھا ہے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ امسال بھی جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں حکومت ٬ ضلعی انتظامیہ ٬ پولیس ٬ ایجنسیاں اور قانون نافذ کر نے والے ادارے اپنا سابقہ تعاون بر قرار رکھیں گے ۔