اٹک پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے٬ پکڑ دھکڑ

پی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ق) میجر طاہر گروپ کے 80سے زائد کارکن گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اٹک پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے٬ پکڑ دھکڑپی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ق) میجر طاہر گروپ کے 80سے زائد کارکنوں کو رات گئے چھاپے مار کر گرفتار کر لیا گیا امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے ایف سی کے 282جوانوں کو اٹک کے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا اسلام آباد جانے والے تمام راستوں پر کنٹینر ز لگا دئیے گئے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ڈی پی اوزاہد نواز مروت کااسلام آبا د جانے والوں راستوں کا ہنگامی دورہ پولیس سے اسلحہ واپس لے لیا گیا٬ آنسو گیس کے شیل کی بھاری مقدار پولیس کے حوالہ کر دی گئی ڈنڈا بردار فور س نے قافلوں کو روکنے کے لئے کمر کس لی 80سے زائد افراد کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :