اٹک ٬ شخصی ضمانت پر 100سے زائد کارکنان کو رہا کر دیا گیا٬دھرنے میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اٹک میں شخصی ضمانت پر 100سے زائد کارکنان کو رہا کر دیا گیا٬دھرنے میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی پی ٹی آئی کی کال 2نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے ضلعی انتطامیہ کی جانب سے اٹک خورد کے مقام پر بھاری مقدار میں ریت گرادینے کے بعد بڑی تعداد میں کنٹینرز لگا دئیے ہیں٬ جبکہ ایف سی کی بھاری نفری کو بھی مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے٬ ڈی پی او زاہد نوازمروت نے اٹک خورد کے مقام پر دورہ کیا ہے اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کسی کو بھی اٹک پل سے جانے کی اجازت نہ دی جائے٬ پولیس کے ہاتھوں میں بھاری بھرکم ڈنڈے جا سکتے ہیں٬ ڈی پی او زاہد نواز مروت نے بتایا کہ گزشتہ دنوں گرفتار کئے گئے کارکنوں کو شخصی ضمانت پر رہا کیا جا رہا ہے٬جبکہ رہا ہونے والے کارکنوں نے کسی جلسہ اور ریلی یا دھرنے میں جانے سے انکار کر دیا ہے۔