شیخ رشید کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:26

شیخ رشید کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ) شیخ رشید کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے حکومت اور پولیس کے روکے جانے کے باوجود کمیٹی چوک میں منعقد ہونے والے جلسے میں دبنگ انداز سے انٹری کرتے ہوئے شرکت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کے اس دبنگ انداز نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیخ رشید کے خوب چرچے جاری ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔