اسکائوٹنگ بچوں میں نظم و ضبط٬ وقت کی پابندی ٬ اعتماد اور اصولوں کی پاسداری پیدا کرتی ہے ٬ گورنر سندھ
اسکائوٹنگ انہیں مشکل حالات میں دشوار ترین چیلنج احسن طریقہ سے پورا کرنے کا ہنر سکھاتی ہے٬ ڈاکٹر عشرت العباد خان
جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:32
(جاری ہے)
اسکائوٹنگ انہیں مشکل حالات میں دشوار ترین چیلنج احسن طریقہ سے پورا کرنے کا ہنر سکھاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکائوٹنگ ایک عالمگیر تحریک ہے جس کا مقصد دوسروں کی مدد بھی ہے یہی وجہ ہے کسی ناگہانی آفت٬ حادثے یا دہشت گردی کے واقعہ کی صورت میں اسکائوٹس امدادی کاموں میں سب سے آگے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوی ایشن صوبہ میں اسکائوٹنگ کے فروغ کے لئے بہترین جذبہ اور اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ کام کررہی ہے جس کے لئے اس کی پوری انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی سطح پر اسکائوٹنگ کے مزید فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ابتدا سے ہی طالب علموں میں اسکائوٹنگ کا جذبہ پیدا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذہبی اجتماعات ٬ جلوسوں میں بھی اسکائوٹس کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ خصوصا پسماندہ علاقوں میں اسکائوٹنگ کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں٬ تاکہ وہاں کے بچوں اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں محفوظ رکھ کر انہیں اسکائوٹنگ کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے اس کے پہلے مرحلے میں صوبہ کے 10 ایسے علاقوں کا انتخاب کیا جائے۔ انہوں نے لڑکیوں میں اسکائوٹنگ کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا٬ انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکائوٹس کا ڈیٹا بیس بھی مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کی صلاحیتوں سے مزید فائدہ اٹھایا جاسکے٬ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی گرانٹ اس سال سے بڑھا کر 2 کروڑ کردی گئی ہے۔ صوبائی اسکائوٹس کمشنر و چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے سندھ بوائے اسکائوٹ ایسوسی ایشن کی رہنمائی اور سرپرستی کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے گورنر سندھ نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر کونسل کے 17 ویں اجلاس کی کاروائی کی منظوری دی گئی٬ جبکہ محمد صدیق میمن کو مزید دو سال کے لئے صوبائی کمشنر منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں آڈیٹر مقرر کرنے کیلئے اشتہار دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے فرقان احمد یوسفی اور محمد اختر غوری کا انتخاب کیا گیا ۔ اس موقع پر پروفیسر رئیس علوی کو 2 سال کے لئے اعزازی خزانچی مقرر کیا گیا جبکہ سیکریٹری سید اختر میر کی مدت میں 2 سال کا اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید اختر میر نے ایسوسی ایشن کا کارکردگی٬ اسکائوٹس کو ملنے والے اعزازات اور جمبوری کے انعقاد کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر منعقد ہونے والی جمبوری میں بھی پاکستان بھر میں سندھ بوائے اسکائوٹس ایسی ایشن سب سے آگے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکولوں٬ کالجوں ٬ اور جامعات کی سطح پر اسکائوٹنگ کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ کے تمام ڈویژن میں بھی اسکائوٹس کے کیمپس اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.