دونومبر کو ہمارے لوگ اسلام آباد آئیں گے ٬ْشاہ محمود قریشی

ہمارے لاک ڈائون سے پہلے حکومت نے لاک ڈائون کردیا ہے ٬ْمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دونومبر کو ہمارے لوگ اسلام آباد آئیں گے ٬ْہمارے لاک ڈائون سے پہلے حکومت نے لاک ڈائون کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ہمارے کارکنوں کو رہا کردے٬کنٹینر ہٹادے٬ہمارے کارکنوں کو راستہ دیں تو میں رانا ثناء اللہ کی پرپوزل کور کمیٹی کے سامنے رکھنے کو تیار ہوں٬ہمارے کارکنوں اور منتخب نمائندوں پر لاٹی چارج ہوگا تو کیا ہماری طرف سے پھول پیش کیے رجائیں گے٬خراب حالات کی ذمہ دار حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون ہمارے تمام کارکنوں ٬خواتین کو رہا کرنے کا اعلان کریں٬ہمارے لاک ڈائون سے پہلے حکومت نے لاک ڈائون کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت نے کیا ہے جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا ہے٬حکومت چاہے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں٬حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں ہے ٬ْ دونومبر کو ہمارے لوگ اسلام آباد آئیں گے ٬ْاجتماع ہوگا ٬ْہمارے لوگ پرامن رہیں گے٬حکومت لاک ڈائون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔