تحصیل پھنڈر ٬تحصیل گوپس ٬کے زلزلہ متاثرین کا ایک سال پورا ہوگیا ٬ متاثرین کو مکمل رقم نہ مل سکی ٬شیرجہاں خان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:29

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شیرجہاں خان نے کہا ہے کہ تحصیل پھنڈر ٬تحصیل گوپس ٬کے زلزلہ متاثرین کا ایک سال پورا ہوگیا تا حال متاثرین کو مکمل رقم نہ مل سکی جو کہ حکومت وقت کے منہ پہ طمانچہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے وزیراعلی گلگت بلتستان ٬چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے متاثرین کا مطالبہ ہے کہ فورا کہ متاثرین کا بقایہ رقم اد ا نہ کرنے کی صورت میں تمام متاثرین وزیراعلی ہائوس اور چیف سکرٹیری کے دفتر میں دھرنا دینگے یہ حکومت کے لیے باعث شرم ہے کہ 10دسمبر2015کو چترال متاثرین کو گیارہ دن کے اندر دو دو لاکھ کا چیک دیا گیا مگر پھنڈر اور گوپس کے متاثرین کو قسطوں کی صورت میں دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :