پی پی پی کے دور میں ملازمین کو وہ مراعات ملیں جو آئندہ والی حکومتیں سوچ بھی نہیں سکتی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فدا محمد خان کا بیان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:29

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فدا محمد خان نے کہا ہے کہ پی پی پی کے دور میں ملازمین کو وہ مراعات ملے جو آئندہ والی حکومتیں سوچ بھی نہیں سکتی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ کلریکل ایسوسی ایشن کے احتجاج نے مسلم لیگ نون حکومت کے جھوٹے اعلانات کا پول کھول دیا ہے پی پی پی کے دور حکومت میں تقریبا سات ہزار ملازمین مستقیل ہوئے ان کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا گیا آج کلرک کے چھوٹے سے ایشو کو حل کرنے میں وزیراعلی اور ان کی بی ٹیم جو کہ اخباری بیانات تک محدود ہے ناکام ہوچکی ہے۔