اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کے بازار ایریا میں چھاپے ٬متعدد سبزی فرشوں اور قصابوں کو جرمانے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:29

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کے بازار ایریا میں چھاپے ٬متعدد سبزی فرشوں اور قصابوں کو جرمانے جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف دکانوں پر چھاپے مارے اور مختلف اشیا کا مقدار اور معیار چیک کیا چھاپوں کے دوران متعداد سبزی فروشوں پر ریٹ لسٹ آویزاں یا مقرر کردہ نرخوں سے تجاوز کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے جبکہ مختلف قصابوں کی دکانوں کے چیکنگ کے دوران ایسے تمام قصاب جنہوں نے گوشت کو ڈھانپ کر نہیں رکھا ہوا تھا ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اے سی نے میٹھائی دکانوں پر بھی چھاپے مارے اور متعداد ہوٹلوں کی صفائی چیک کی اس دوران دو ہوٹل مالکان کو ناقص صفائی کی بنیاد پر جرمانہ عائد کیا جبکہ جنرل بس سیٹنڈ نمبر ایک میں موجود ہوٹل کو سیل کردیا گیا اور اس کے مالک کو حوالات میں بند کر دیا گیا واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد کے ان چھاپوں کی بدولت بازار میں یکسر تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے نا صرف بلدیہ گاہکوچ کے عملہ کی حاضری میں خاطر خواہ بہتری ہوئی ہے بلکہ بازار میں صفائی ستھرائی نرخ ناموں پر عمل درآمد اور ناپ تول جیسے مسائل سے بھی عوام کو نجات ملی ہے۔