یوٹیلٹی سٹورز ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین نے مطالبات نہ ماننے کیخلاف پشاور سے اسلام اباد تک سائیکل مارچ کا اعلان کردیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین نے مستقل کر نے اور دیگر مطالبات نہ ماننے کیخلاف پشاور سے اسلام اباد تک سائیکل مارچ کا اعلان کردیا۔ مطالبات پر عملدآمد نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز کو تالے لگانے کی دھمکی دی ہے۔سائیکل پر پیر کو اسلام اباد پہنچ کر پریس کانفرنس کرونگا۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اف پاکستان کے صدرحضر ت حسین نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اپنی مطالبات سے کئی دن پہلے ہر مطلقہ ادارے٬ منیسٹری اور وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے لیکن ابھی تک 4500 ملازمین کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں کہاکہ حکومت سے تین مطالبات کئے تھے جن میں یوٹیلٹی سٹور ملازمین کے دس سال سے ڈیلی ویجز اورکنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کیاجائے اور قانون کے مطابق پروموشن دیا جائے دوسرا مطالبہ یہ ہے ریگولر ملازمین کیلئے فی الفور گریجویٹی منظور کیاجائے۔

(جاری ہے)

تیسرامطالبہ یہ کہ نئی ہونی والی بھرتیاں روک دی جائیں اور او ایس ڈی افسران سے وہی کام لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں کوٹیلٹی سٹور ملک کا دوسرے نمبر پر ٹیکس ادا کرنے والا ادارہ تھا جو اس حکومت نے تباہ کیا ہے۔اسلام اباد ہائی کورٹ نے ملازمین کی مستقلی کا حکم بھی دیا لیکن حکومت خاموش ہے۔اگر یوٹیلٹی سٹورز ملازمین نے کوئی غیرقانونی حرکت کی تو تمام تر ذمہ دارری موجودہ حکومت پر آئید ہوگی۔ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے سے بھی گریز نیہں کرئنگے۔

متعلقہ عنوان :