Live Updates

عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا ایجنڈا ناکام ہوچکا ٬ اب وہ آرام سے گھر بیٹھے ہیں ٬ایک میچ گزر گیا٬دوسرے پر پھر دیکھا جائیگا

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا ایجنڈا ناکام ہوچکاہے اور اب وہ آرام سے گھر بیٹھے ہیں ٬ آج کا میچ گزر گیا٬ کل پھر دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آرام سے گھر بیٹھے ہیں ٬ وہ اسلام آباد بند کرانا چاہتے ہیں اور ان کا یہ ایجنڈا ناکام ہو گیا ہے ٬ آج کا میچ گزر گیا لیکن کل پھر دیکھا جائے گا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں کو جمع کرنے کا دعویٰ کرنے والے 10لوگ بھی جمع نہ کر سکے ۔(م ن)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات