نوشہرہ ٬تیزرفتارچن چی رکشہ الٹنے سے ایک شخص جابحق٬ خاتون سمیت چارافراد شدید زخمی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:16

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) نوشہرہ صوابی روڈ جہانگرہ کے مقام پر تیزرفتارچن چی رکشہ الٹنے سے ایک شخص جابحق جبکہ ایک خاتون سمیت چارافراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جابحق اور زخمیوں کو فوری طورپر جہانگرہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال زرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہونے کی وجہ سے اس کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق اتفاقی حادثہ کی وجہ سے جابحق اور زخمیوں نے رپورٹ درج کرنے سے انکار کیا جس کی وجہ سے رپورٹ درج نہ کی گئی۔پولیس کے مطابق جابحق ہونے والے چالس سالہ شخص مسمی کرامت اللہ سکنہ توڈھیر اور زخمیوں میں مسماة ش ٬مسمی اکبرخان٬توفیق اللہ اور مبارس خان ساکنان تودھیر صوابی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں رکشہ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :