نوشہرہ٬ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:16

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) نوشہرہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں تحریک انصاف یوتھ کنوشن پر پولیس دھاوا اور بے جاگرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج ۔سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے نوشہرہ وزیراعلیٰ سیکٹریریٹ سے شوبرا چوک تک احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی۔اور شوبراچوک میں دھرنا دیا۔گونواز گو اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔

تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے نوشہرہ سے جہانگرہ اور جہانگرہ سے نوشہرہ جانے والی ٹرائفک مکمل طورپر بلاک ہوکر رہ گئی۔نوازشریف کا پتلا نذر آتش۔احتجاجی ریلی کی قیادت صوبائی وزیر میاں جمشیدالدین کاکا خیل اور ممبرقومی اسمبلی این اے پانچ ڈاکٹرعمران خٹک کررہے تھے۔مشتعل مظاہرین نے چار گھنٹے تک شوبرا چوک میں دھرنا دیا اور بھر پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

(جاری ہے)

احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے صدر اور صوبائی وزیرمیاں جمشیدالدین کاکا خیل نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں کرپشن اور غریب پاکستانوں کا مال غصب کرنے والے خود اپنے انجام کو پہنچ جائیں گئے۔آسلام اباد میں پولیس اور حکومتی ظلم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ دو نومبر نوازشریف کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔عوام کا سمندر کو حکومت اور آسلام اباد پولیس نہیں روک پائی گئی۔