وزیراعلیٰ بلوچستان سے سینٹر سردار یعقوب خان ناصر کی ملاقات

وزیراعلیٰ نے دکی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے ان کے دل جیت لیے ہیں ٬ شکریہ ادا کرتے ہیں ٬ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے سینٹر سردار یعقوب خان ناصر نے ملاقات کی اور دکی کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ کا اپنی اور اپنے علاقے کی جانب سے شکریہ ادا کیا ٬ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے دکی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے ان کے دل جیت لیے ہیں ٬ دکی مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے اور یہاں محب وطن اور غیور عوام مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں وزیراعلیٰ دکی کو ضلع بنا کر ان کے اعتماد پر پورا اترے ہیں٬ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت٬ ان کے مسائل کا حل اور ان کی ترقی ہمارا نصب العین ہے ٬ ہم اپنے قائد وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ترقی کے عمل کو ہر صورت جاری رکھیں گے ٬ دھرنے اور احتجاج ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتے۔

(جاری ہے)

اراکین صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو اور میر عبدالکریم نوشیروانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :