وزیر اعلی ثناء اللہ زہری کا دکی پہنچنے پر ہیلی پیڈ سے جلسہ گاہ تک پرتپاک استقبال

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ایک روزہ دورے پر دکی پہنچے تو ہیلی پیڈ سے جلسہ گاہ تک ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ٬ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر٬ صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال٬ عبیداللہ جان بابت٬ محمدخان لہڑی٬ اراکین صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو٬ طاہر محمود٬ اظہار حسین کھوسہ٬ عبدالکریم نوشیروانی اور صوبائی حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے٬ جبکہ ہیلی پیڈ پر صوبائی مشیر سردار در محمد ناصر نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا٬ شہر کو بینروں اور مسلم لیگ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا٬ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر دکی کول مائنز پروجیکٹ کے تحت ایف سی کے زیر اہتمام قائم کئے گئے سکول ہاسٹل کا افتتاح بھی کیا جہاں انہیں پروجیکٹ کے تحت تعلیم٬ صحت اور سماجی شعبہ میں جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی٬ کمانڈنٹ لورالائی اسکا$ٹس کرنل حسنین ٬ کمشنر ژوب ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر پارک کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر 33کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :