بلوچستان کے لوگ خود اپنے اپ کو انسان سمجھ کر خوش ہیں٬ سردار اختر جان مینگل

وفاق والے ہمیں انسان نہیں سمجھتے ٬جب اسلام آباد والوں کو ایف سی کی ایک تھپڑ رسید ہوتی ہے تو کہتے ہیں سرحدی فورس ہے باڈر کی حفاظت کرے ٬ صدر نیشنل بلوچستان نیشنل پارٹی میڈیا بلوچستان کے ساتھ متعصبانہ ہے٬ ریلی کے تھپڑ کو بریکنگ نیوزبناکر بار بار پیش کیا جاتا ہے٬ بلوچستان کے ایم ایشو ز پر خاموش ہے٬ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:16

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق صوبائی وزیر اعلی سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگ خود اپنے اپ کو انسان سمجھ کر خوش ہیںلیکن وفاق انہیں انسان ہی نہیں سمجھتا ہے٬ جب اسلام آباد والوں کو ایف سی کی ایک تھپڑ رسید ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ایف سی سرحدی فورس ہے باڈر کی حفاظت کرے لیکن بلوچستان میں روزانہ گولی سے چھلنی لاش ملتی ہیں تو اسلام آباد والے کہتے ہیں ایف سی سیکورٹی کی ذمہ داری ادا کررہا ہے٬الیکٹرونکس میڈیا بلوچستان کے متعصبانہ ہے کل ریلی کے تھپڑ کو بریکنگ نیوزبناکر بار بار پیش کیا جاتا ہے لیکن بلوچستان کے ایم ایشو ز پر خاموش ہے٬ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے زمیندادر ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی مولابخش سنجرانی کی سربراہی میںزمینداروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا٬سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ ہمارے مسائل حکمرانوں کے سامنے کچھ نہیں ہیں کیونکہ وفاق بلوچستان کو ایک کالونی سمجھتی ہے٬بلوچستان کے زمیداروں کے مسائل حل کرنے میں حکومت سنجیدہ نہیں٬پنجگور سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زمینداروں کو کافی مشکلات درپیش ہیں بہت سارے علاقوں تک بجلی کی لائن نہیں ہیں اور جہان بجلی پہنچ چکا ہے وہاں نہ لیگل طریقے سے نہ نن لیگل طریقے سے زمین داروں کو ٹیوب ویل کی سہولیتں دی گئی ہیں٬اگر ہم سولر سسٹم کی بات کریں تو سولر پلا نٹ سرکاری ریٹ کے مطابق زمینداروںکو کچھ نہیں ملتا٬اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر مولابخش سنجرانی ٬حاجی خالد بلوچ٬حاجی منصور ٬حاجی محمد حیات ٬حاجی غلام نبی٬حاجی محمد اعظم٬حاجی مصطفی٬ڈاکٹر فضل٬ حاجی محمد اسحاق٬حاجی بلوچ خان٬ علی نواز٬ اور دیگر نے اپنے مسائل کجھور کی پروسسنگ ٬شیرگو وائرس٬زمینداروں کے بجلی ٬ٹیوب ویل ٬سولر پلانٹ ٬کاریزات و دیگر کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :