Live Updates

اگر میرا کیرئیر ختم بھی ہو جائے تو اسکے باوجود تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا: حمزہ علی عباسی کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:56

اگر میرا کیرئیر ختم بھی ہو جائے تو اسکے باوجود تحریک انصاف کے 2 نومبر ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر2016ء) حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اگر میرا کیرئیر ختم بھی ہو جائے تو اسکے باوجود تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے پیغام میں 2 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے 2 نومبر کے احتجاج میں ہو صورت شرکت کریں گے۔ اس باعث اگر انہیں اپنا کیرئیر اور مداحوں سے بھی محروم ہونا پڑا تو وہ اس سے دریغ نہیں کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات