پولیس اور ایف سی کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن ٬دواشتہاری ملزمان سمیت 25مشتبہ افرادگرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:16

․صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پولیس تھانہ عادل پور کی حدودمیں پولیس اور ایف سی کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن دواشتہاری ملزمان سمیت 25مشتبہ افرادگرفتارچار( 4) مسروقہ موٹرسائیکلیں ٬دو عددکلاشن کوف اور گولیاں برامد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کریم کھرل کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی کی سربراہی میں پولیس اور سیکورٹی فورسسزنے پولیس تھانہ عادل پور کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا گھیرائوتنگ کرکے سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دواشتہاری ملزمان سمیت پچیس مشتبہ افراد کو گرفتار اور چارموٹرسائیکلیں اور دوعدد کلاشنکوف اور گولیاںبرامد کرلی ہیں۔اس موقع پر ایس ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی نے کہا کہ جرائم پیشہ افرادکو کسی صورت میں نہیں چھوڑاجائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :