پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری پکوڑیاںاور دیگر اشیاء بنانے والی دو فیکٹریاں سیل کردیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوٹ لکھپت کے علاقہ میں غیرمعیاری پکوڑیاں٬ مونگ پھلی٬ نمکو٬ دال اور سلانٹی بنانے والی دو فیکٹریاں سیل کردیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کی سربراہی میں کوٹ لکھپت کے علاقہ میں چھاپہ مارا کر غیر میعاری اشیا بنانے والی دو فیکٹریاں پکڑ لیں٬ فیکٹریوں میں غیرمعیاری نمکو٬ پاپڑی٬ پکوڑیاں٬ مونگ پھلی٬ مسر سویاں٬ دال چنا اور سلانٹی سمیت دیگراشیا انتہائی گندے طریقے سیبنائی جارہی تھیں۔

جس پر ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر نے دونوں فیکٹریوں کو سیل کر کے غیر معیاری ہزاروں کلو گرام نمکو٬ پکوڑیاں اور دیگر اشیا قبضے میں لے لیں۔فوڈ سیفٹی آفیسر گلبرگ ٹان عمیر رفیق کا کہنا تھا کہ بار بارنوٹسز کے باوجود فیکٹری مالکان نے قبلہ درست نہیں کیا جس پر محکمانہ کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :