حکومت پنجاب نے خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے بہتر اقدامات کئے ہیں‘خلیل طاہر سندھو

پنجاب میں تحفظ خواتین بل میں ترمیم کے بعد جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس سے خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امورخلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے بہتر اقدامات کئے ہیں٬ پنجاب میں تحفظ خواتین بل میں ترمیم کے بعد جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس سے خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے ٬پنجاب حکومت وفاقی حکومت کی طرز پر غیرت کے نام پر قتل پر بھی قانون سازی کر رہی ہے - ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے اپنی رہائش گاہ پر تھامس ہائیو٬ ہیڈ ہیومین رائٹس افیئرز برطانوی ہائی کمیشن پاکستان سے ملاقات کر تے ہوئے کیا - ملاقات میں برطانیہ اور حکومت پنجاب کے درمیان مختلف شعبوں میں خدمات پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا - اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت صوبے سے چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمہ کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے - بھٹہ مزد و بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں اندراج پر 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ جبکہ ان کے والدین کو بھی وظیفہ دیا جا رہا ہے - خلیل طاہر سندھو نے برطانوی ہیڈ ہیومین رائٹس افیئرز کو صوبے میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا - انہوں نے کہا کہ صوبہ میں خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر بہتر ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر ضلعی سطح پر کام کیا جا رہا ہے - تھامس ہائیو٬ ہیڈ ہیومین رائٹس افیئرز برطانوی ہائی کمیشن پاکستان نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے - خواتین پر جبری تشدد کے خاتمہ اور غیرت کے نام پر قتل کے قانون پر عملدرآمد سے بین الاقومی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا - انہوں نے حکومت برطانیہ کی جانب سے پنجاب میں متعدد منصوبوں پر دلچسپی کا اظہارر کیا - ملاقات میں پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا -

متعلقہ عنوان :