اندرون موچی گیٹ ٬دھماکے سے گرنے والے مکانوں کے ملبے سے 2مزید دستی بم برآمد ٬گولیوں کے خول برآمد

تحقیقاتی اداروں نے گھروں میں رہنے والوں کا کال ڈیٹا حاصل کر لیا ٬ گھروں کی خواتین کے بیان لے لیے گئے ‘ ذرائع

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) لاہورکے علاقہ اندرون موچی گیٹ میں دھماکے سے گرنے والے مکانوں کے ملبے سے 2مزید دستی بم برآمد اور گولیوں کے خول برآمد ٬تحقیقاتی اداروں نے گھروں میں رہنے والوں کا کال ڈیٹا حاصل کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اندرون موچی گیٹ کے محلہ چہل بیبیاں گھرمیں دستی بم پھٹنے سے چارگھروں کی چھتیں گرگئی تھیں جہاں ریسکیو آپریشن کے دوران دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا رتھے ۔

ملبے سے گزشتہ روز بھی مزید دودستی بم برآمدہوئے ہیں جس سے ابتک ملنے والے بموں کی تعدادچودہ ہوگئی ہے ۔ دستی بموں کے ساتھ مزیدپانچ گولیوں کے خول بھی برآمدہوئے ہیں۔جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان گھروں کی خواتین کے بیان لے لیے گئے ہیں جبکہ جوذخمی ہوئے ہیں انکی طبیعت سنبھلنے پر پوچھ گچھ شروع کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کے اصل محرکات تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ اتنی بڑی تعدادمیں بارودی مواداور اسلحہ کہا ں سے آیا ہے۔

دوسری جانے ملبہ ہٹایا جانے کا کام جاری ہے اورحکام کا کہنا ہے ابھی ملبہ ہٹانے میں چار سے پانچ روزلگ سکتے ہیں کیونکہ تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے گدھوں کی مددسے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں رہنے والوں کا کال ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ہے ۔