واہگہ بارڈر پریڈ گرائونڈ جانیوالی سی این جی گاڑیوں ٬چنگ چی رکشوں کی آمدورفت پر تاحکم ثانی پابندی

ڈیال کٹ سے سات نمبر چیک پوسٹ سے آگے سی این جی گاڑیوں ٬ چنگ رکشوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) واہگہ بارڈر پریڈ گرائونڈ جانیوالی سی این جی اورایل پی جی والی گاڑیوں سمیت چنگ چی رکشوں پر سکیورٹی کے پیش نظر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے واہگہ بارڈر پریڈ گرائونڈ کی جانب جانے والی مرکزی گزرگاہ پر سی این جی اور ایل پی جی لگی گاڑیوں اور چنگ چی موٹر سائیکل رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

ترجمان رینجرز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیال کٹ سے سات نمبر چیک پوسٹ سے آگے سی این جی ٬ ایل پی جی گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کو جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔مزید بتایا گیا ہے کہ واہگہ بارڈر پریڈ گرائونڈ کی سکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :