چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 60 سے زائد پولیس اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری ایک بیان میں چیف جسٹس نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔