Live Updates

تحریک انصاف پر امن جلسہ ٬احتجاج کی جانب آجائے تو ساری رکاوٹیں ختم کرنے کو تیارہیں‘ رانا ثناء اللہ

عمران خان نے ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ٬کسی کو اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے ‘ وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے لیکن کسی کو اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے٬ تحریک انصاف پر امن جلسہ اور احتجاج کی جانب آجائے تو ہم ساری رکاوٹیں ختم کرنے کو تیارہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ کسی کو اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے٬تحریک انصاف پر امن جلسہ اور احتجاج کی جانب آجائیں تو ہم ساری رکاوٹیں ختم کرنے کو تیارہیں٬راولپنڈی میں پولیس نے اچھی حکمت عملی اپنائی ہے٬اگر قرشی صاحب ایک جگہ جلسہ کرنے کا کہہ دیں تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے٬عمران خان نے ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ بھی اسلام آباد کو لاک ڈان کرنا چاہتے گرفتار ہوں گے٬ہم نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد آنے دیا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے٬اگر پی ٹی آئی نے صرف پر امن احتجاج کی یقین دہانی کرائی تو کوئی بھی ان کو نہیں روکیں گے٬یقین دہانی بھی عدالت میں ہی کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کہ ہم عوام کے سمندر کو اسلام آباد لانے والوں کو کوزی میں بند کردینگے۔ سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقات جاری ہیں اور 5اہلکار گرفتار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات