پمز ہسپتال میں اہم عہدوں پر تبادلے٬ وزات کیڈ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر عائشہ سے اضافی چارج واپس لے لیا

یڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اقبال میمن سے بھی اضافی عہدہ واپس لے لیا گیا٬ انکی جگہ ڈاکٹر الطاف حسین کی تعیناتی ٬نوٹیفیکیشن جاری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) ہسپتال میں اہم عہدوں پر تبادلے٬ وزات کیڈ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر عائشہ عیسانی سے اضافی چارج واپس لے لیا ٬انھیں انکے اصل ڈیپارٹمنٹ "ریڈیالوجی" میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا ٬ یڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اقبال میمن سے بھی اضافی عہدہ واپس لے لیا گیا٬ انکی جگہ گریڈ بیس کے افسر ڈاکٹر الطاف حسین تعینات ٬نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر الطاف حسین پہلے بھی اس عہدے پر تعینات رہے ہیں ۔انکی شہرت اچھے انتظامی افسر کے طور پر ہے سپریم کوٹ نے تیس ستمبر کو سماعت میں وفاقی ہسپتالوں سے متعلق از خود نوٹس میں حکم دیا تھا کہ پمز سمیت وفاقی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو انتظامی عہدوں سے ہٹا کر انکی جگہ انتظامی تجربے کے حامل افراد کو تعینات کیا جائے ۔تاکہ ڈاکٹرز مریضوں پر توجہ کر سکیں ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سکرٹریٹ نے بھی پمز کے امور کا سخت نوٹس لیا تھا..کمیٹی کا پمز سے متعلق خصوصی اجلاس اکتیس اکتوبر کو طلب کیا جا چکا ہے ۔