تحر یک انصاف وکلاء نے مزنگ میں شہری کو تھپڑ دے مارا

پی ٹی آئی کارکنوں نے لوگوں کی گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوانکال دی ‘عوام کا منفی رویہ کے خلاف احتجاج

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف وکلاء ونگ کے نسیم گوندل نے لاہور ہائیکورٹ اور اظہر نامی کارکن نے مزنگ میں شہری کو تھپڑ دے مارا ‘ مزنگ میں تحر یک انصاف کے کارکنوں نے عوامی گاڑیوں کے ٹائروں کو ہوانکال دی ‘عوام کا تحر یک انصاف کے کارکنوں کے رویہ کے خلاف احتجاج جبکہ شہر یوں اور کارکنوں میں تلخ کلامی‘تحر یک انصاف کے کارکنان بد تمیزی بھی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے سامنے تحر یک انصاف وکلاء ونگ نے روڈ بلاک کر کے احتجاج دھر نہ دیا اسی دوران وکلاء ونگ کے نسیم گوندل نے سڑک پر لگی تحر یک انصاف کی رکاٹوں کو کراس کر نے پر بچوں کو سکول سے لے جانیوالے موٹر سائیکل سوار شہری کو منہ پر تھپڑ دے مار جبکہ دیگر شہریوں کے ساتھ بھی شدید بد تمیزی کی گئی جبکہ دوسر ی طر ف لاہور کے علاقہ مزنگ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں ہونیوالے احتجاج مظاہرے کے موقعہ پر تحر یک انصاف کے کارکنوں نے وہاں کھڑی عام افراد ی کی گاڑیوں کی ہوا ئیں نکال دیں جس پر ایک بزرگ کو تحر یک انصاف کے اظہر نامی کارکن نے تھپڑدے مارا جبکہ کارکنان کی دیگر شہریوں کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی اور شہری تحر یک انصاف کے قائدین کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :