Live Updates

ہم عوام کے سمندر کو اسلام آباد لانے والوں کو کوزی میں بند کردینگے‘ عمران خان نے ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے‘٬تحریک انصاف پر امن جلسہ اور احتجاج کی جانب آجائیں تو ہم ساری رکاوٹیں ختم کرنے کو تیارہیں

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:05

ہم عوام کے سمندر کو اسلام آباد لانے والوں کو کوزی میں بند کردینگے‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے‘ ہم عوام کے سمندر کو اسلام آباد لانے والوں کو کوزی میں بند کردینگے‘کسی کو اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے نے کہا ہے کہ کسی کو اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے٬تحریک انصاف پر امن جلسہ اور احتجاج کی جانب آجائیں تو ہم ساری رکاوٹیں ختم کرنے کو تیارہیں٬راولپنڈی میں پولیس نے اچھی حکمت عملی اپنائی ہے٬اگر قریشی صاحب ایک جگہ جلسہ کرنے کا کہہ دیں تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے٬عمران خان نے ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے٬سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقات جاری ہیں اور 5اہلکار گرفتار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ بھی اسلام آباد کو لاک ڈان کرنا چاہتے گرفتار ہوں گے٬ہم نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد آنے دیا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے٬اگر پی ٹی آئی نے صرف پر امن احتجاج کی یقین دہانی کرائی تو کوئی بھی ان کو نہیں روکیں گے٬یقین دہانی بھی عدالت میں ہی کروائی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات