واہگہ بارڈرپریڈگرائونڈجانیوالی گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد

سیکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سی این جی ٬ ایل پی جی گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کی آمدورفت پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی٬ ترجمان رینجرز

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) واہگہ بارڈرپریڈگرانڈجانیوالی سی این جی اورایل پی جی والی گاڑیوں سمیت چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد٬ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق پابندی سکیورٹی کے پیش نظرکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز پنجاب کی جانب سے واہگہ بارڈر پریڈ گراونڈ کی جانب جانے والی مرکزی گزرگاہ پر سی این جی اور ایل پی جی لگی گاڑیوں اور چنگ چی موٹر سائیکل رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈیال کٹ سے سات نمبر چیک پوسٹ سے آگے سی این جی ٬ ایل پی جی گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کو جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ترجمان رینجرز پنجاب کا کہنا ہے کہ واہگہ بارڈر پریڈ گراونڈ کی سیکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سی این جی ٬ ایل پی جی گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کی آمدورفت پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی ہے ۔