میٹرو قومی اثاثہ ہے٬اسد عمر اور شیخ رشید اسے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں٬میٹرو ان لوگوں کیلئے ہے ٬اس کے پاس گاڑیاں نہیں ہیں٬اس کی حفاظت انتظامیہ کرے گی‘مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:03

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میٹرو قومی اثاثہ ہے٬اسد عمر اور شیخ رشید اسے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں٬میٹرو ان لوگوں کیلئے ہے جن کے پاس گاڑیاں نہیں ہیں٬اس کی حفاظت انتظامیہ کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں٬شیخ رشید اور اسد عمر میٹرو کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں٬میٹرو غریگ لوگوں کیلئے ہے٬اس کی حفاظت انتظامیہ کرے گی۔(خ م+ار)