Live Updates

اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا٬حکومت نے 8سال تک پولیس کو شہریوں پر تشدد کی ٹریننگ دی ٬عمران خان کو گھر میں نظر بند کیا گیا٬2نومبر کو عوام کا سمندر اسلام آباد میں جمع ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:03

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ 28اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا٬حکومت نے 8سال تک پولیس کو شہریوں پر تشدد کی ٹریننگ دی ہے٬عمران خان کو گھر میں نظر بند کیا گیا٬2نومبر کو عوام کا سمندر اسلام آباد میں جمع ہوگا۔وہ جمعہ کو بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا٬مسلم لیگ ن کی حکومت نے 8سال حکومت کرکے عوام کو مارنے کی ٹریننگ دی ہے٬آج کے تشدد کا مقصد عوام کے حقوق کو کچلنا تھا۔نعیم الحق نے کہا کہ پولیس نے ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا اور ان کو جیلوں میں بند کیا اور ہمارے وکلاء کو تھانے میں جانے سے روک دیا اور اراکین تحریک انصاف کو عمران خان کے گھر جانے نہیں دیا جارہا٬نواز شریف اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوچکے ہیں اور میں ان کو وزیراعظم نہیں بلکہ مجرم اعظم کہتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا اجتماع جمع ہورہا ہے اور یہ اجتماع تب تک بیٹھے گا جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے٬آج کے دن (ن) لیگ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دی ہیں٬آئین میں عوام کو حق حاصل ہے کہ اپنے خیال کا اظہار کریں لیکن حکومت نے پولیس کے ذریعے لوگوں کا یہ حق بھی چھینا ہے۔(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات