اپوزیشن نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں‘تشدد اوراسلام آباد کو سیل کرنے بارے بحث کیلئے سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکویشن جمع کرادی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:03

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اپوزیشن ارکان نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں٬تشدد اوراسلام آباد کو سیل کرنے کے معاملے پر بحث کیلئے ایوان بالا کا اجلاس بلانے کی ریکویشن جمع کرادی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر28سینیٹرز کے دستخط ہیں۔جن میں سینیٹر تاج حیدر٬سینیٹر شاہی سید٬سینیٹر روزی خان٬سینیٹر سسی پلیجو٬سینیٹر فاروق ایچ نائیک سمیت دیگر شامل ہیں٬ریکوزیشن میں اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی کارکنوں پر تشدد اور شہر اقتدار کو سیل کرنے پر بحث کی جائے گی۔(خ م+ار)

متعلقہ عنوان :