پبلک اکاونٹس کمیٹی کے دو اجلاس چند منٹوں میں ختم٬وزارت مواصلات کے متعدد آڈٹ اعتراضات کلیئر قرار ٬این ایچ اے کے ٹول پلازوں کے ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر اظہار تشویش

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے دو اجلاس چند منٹوں میں ختم٬وزارت مواصلات کے متعدد آڈٹ اعتراضات کلیئر قرار پائے ٬این ایچ اے کے ٹول پلازوں کے ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر اظہار تشویش٬او جی ڈی سی ایل حکام کی صفائی کام دکھا گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوئنر میاں عبدالمنان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس جس میں او جی ڈی سی ایل میں گھوسٹ ملازمین کے حوالے سے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا او جی ڈی سی ایل کے حکام نے بتایا کہ کوئی گھوست ملازمین نہیں ہیں جس پر ذیلی کمیٹی نے تصدیق کرانے کی ہدایات کردی٬کنوئیر کمیٹی شاہدرہ اختر کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی میں وزارت مواصلات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جن میں سے متعدد اعتراجات کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کمیٹی نے بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے لیئے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی جبکہ این ایچ اے کے ٹول پلازوں کے ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(ار)