وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی کا افتتا ح کر دیا

حکومت ملک میں اقتصادی بحالی کے بعد پائیدار اقتصادی شرح نمو پر بھرپور توجہ دے رہی ہے٬ معاشرے کے نادار طبقوں کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ٬مائیکرو فنانس کمپنی سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی٬ اسحاق ڈارکاافتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی کا افتتا ح کر دیا٬ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت ملک میں اقتصادی بحالی کے بعد پائیدار اقتصادی شرح نمو پر بھرپور توجہ دے رہی ہے٬ معاشرے کے نادار طبقوں کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ٬مائیکرو فنانس کمپنی سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد میں مائیکروفنانس کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشرے کے نادار طبقوں کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس سلسلے میں کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سال اقتصادی شرح نمو گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔انہوں نے نئی کمپنی پرزوردیا کہ وہ معاشرے کے غریب طبقے کو آسان شرائط پرقرضے کی فراہمی یقینی بنائے اور ملک کی خوشحالی کیلئے انہیں خود کمانے کے قابل بنائے۔

وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں معا شی پالیسیوں پر عملدرآمد کی وجہ سے پاکستان نے معاشی استحکا م حا صل کر لیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے برطانیہ اور جرمنی کی حکومتوں کی جانب سے پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی کے قیام کے لئے پارٹنر شپ کو سراہا۔( و خ )

متعلقہ عنوان :