وفاقی دارلحکومت کو کسی صورت بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ٬شیخ انصر

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بچے بلاخوف سکول اور ملازمین دفاتر جائیں ہسپتال بھی کھلے رہیں گے احتجاج کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے ٬ ٬10ہزار افراد کو شہر کو یر غمال بنانے نہیں دیں گے ٬ پریس کانفرنس

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:57

․اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) قائمقام چیرمین سی ڈی اے و میئراسلام آباد شیخ انصر نے کہاہے کہ وفاقی دارلحکومت کو کسی صورت بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ٬سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ٬بچے بلاخوف سکول اور ملازمین دفاتر جائیں ہسپتال بھی کھلے رہیں گے کسی شہری کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ٬10ہزار افراد کو شہر کو یر غمال بنانے نہیں دیں گے ٬احتجاج کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے لیکن20لاکھ شہریوں کا بھی اتنا ہی آئینی حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ شہر کو کسی طور بند نہیں ہونے دیا جائے گا اسلام آباد کھلا رہے گااگر پی ٹی آئی کو احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تو شہریو ں کو بھی اپنی آزادی کا آئینی حق حاصل ہے انہوںنے کہاکہ کسی کو مارکیٹ اور دکانیں زبردستی بند کرنے نہیں دیں گے روز روز کے دھرنوں اور تماشوں سے عوام تنک آچکے ہیں یہاں پر آئے روز نیا ڈرامہ اور تماشہ شروع ہوجاتا ہے دھرنے والوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی اور اب بھی مایوسی ہوگی انہوںنے کہاکہ پہلی دفعہ اسلام آباد کے سکولوں اور دفاتر کو بند کرنے کی بات کی گئی ہے تاہم کسی کو فکر ہونے کی ضرورت نہیں ہے حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی علماء کرام اور تاجروں نے بھی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم واضح ہے اور اسلام آباد میں دفعہ144بھی نافذ ہے انہوںنے کہاکہ پرآمن احتجاج سب کا حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں شہر کو بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

۔۔زیاد

متعلقہ عنوان :