بے مقصد دھرنے اور بلاجوازاحتجاجوں سے ملک کو ہمیشہ نقصان پہنچا ٬مفتی اعظم مہر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے پریس ترجمان مفتی اعظم مہر نے کہا ہے کہ بے مقصد دھرنے اور بلاجوازاحتجاجوں سے ملک کو ہمیشہ نقصان پہنچا ہے پاکستان تحریک انصاف ہوش کے ناخن لیں اور ترقی کی جانب گامزن ملک کو مزید مشکلات سے دوچار نہ کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور جلسے میں شرکت کیلئے قبل روانگی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور اس کی خوشحالی کیلئے کام کیا ہے جے یو آئی کے قائدین کے پاس خداداد صلاحتیں موجود ہیں جو ملک کو دیئے گئے بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے عمران خان اور اس کے حواری نفسیاتی مریض بن چکے ہیں جن کا علاج صرف قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے پاس موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :