ڈینٹر پینٹر کالونی میں پلاٹوں کی تقسیم شفاف ہوتی تو کوئی ممبرحق سے محروم نہ ہوتا ٬آصف علی کھوکھر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)سکھر موٹر ورکس ایسوی ایشن کے سنیئر رکن آصف علی کھوکھر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ڈینٹر پینٹر کالونی میں ممبران کو صاف و شفاف انداز میں پلاٹوں کی تقسیم کی جاتی تو آج کوئی بھی ممبراپنے حق سے محروم نہیں ہوتا سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے نام نہاد رہنمائوں اور موجود عہدے داروں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن یشن کا کوئی نہ کوئی مستری بھائی اپنے حق سے محروم نظر آتاہے سکھرموٹر ورکس ایسوسی ایشن اور ڈینٹر پینٹر کالونی میں ہونی والی کرپشن کے بادشاہ شفیق آرائیں اور موجوہ صدر تاج محمد شیخ اور اسکے حواریوں کی بدولت ڈینٹر پینٹر کالونی اور اس میں بسنے والے مستری کئی مشکلات سے دوچار ہیںسکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد شیخ نے اپنے کرپشن میں ملوث دیگر افراد جن میں شفیق آرائیں و دیگر شامل ہیں ان کی مدد سے مستریوں کو ایک بار پھر پلاٹوں سے محروم کرنے کا عہد کر لیا ہے اور ڈینٹر پینٹر کالونی کے مستریوں کیلئے حاصل کردہ کالونی کے عقب میں بابو اسلم قریشی کی زمین کیساتھ والی زمین جسکا سروے نمبر242ہے اس پر پرانے نقشے کے مطابق 16ہزار اسکوائر فٹ پر محیط 16پلاٹ جن کے نمبر 384تا 399ہے اسکو نقشے سے ختم کر کے بابو اسلم قریشی نامی شخص کو زمین کیلئے راستہ دینے کیلئے فروخت کر دیئے ہیں اور بابو اسلم قریشی نامی شخص سے اس کی مد میں لاکھوں روپے وصول کر لئے ہیں جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے غیر متعلقہ افراد کو ڈینٹر پینٹر کالونی سے راستہ دینے پر ڈینٹر پینٹر کالونی میں چوری کی واردتوں میں اضافہ ہو جائیگا جومستریوں اور وہاں پر کام کرنے والے افراد کیلئے درست نہیں ہو گاسکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کی جانب سے کی جانیوالی کرپشن کی اطلاعات وقتاً وقتاً ظاہر ہو رہی ہے اگر عہدے دار ڈینٹر پینٹر کالونی کے پلاٹنگ درست طریقے سے کرتے تو غریب محنت کش مستری اپنے حقوق سے محروم نہیں ہوتا میں چیف جسٹس آف پاکستان ٬ وزیر اعلیٰ سندھ ٬ ڈی جی نیب ٬ ڈائریکٹر انٹی کرپشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے اپیل کرتا ہوں کے ڈینٹر پینٹر کالو نی میں مستریوں کے پلاٹوں 384تا 399ختم کر کے غیر متعلقہ افراد کو زمین فروخت کرنے والے عمل کا نوٹس لیا جائے اور سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے غریب محنت کشوں کی داد رسائی کی جائے ۔