کراچی٬سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو پانی دیئے بغیر واٹر ٹیکس لینے سے روک دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو پانی دیئے بغیر واٹر ٹیکس لینے سے روک دیا ہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایچ اے کی رہائشی رخسانہ خاتون کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ1997میں پانی کی لائن کیلئے درخواست دی۔

(جاری ہے)

بلز کی ادائیگی کے باوجود پانی نہیں آتا۔درخواست میں کہا گیا کہ کبھی کبھی ٹینکر سے پانی ملتا ہے٬ لائن میں پانی نہیں آتا۔دو رکنی بنچ نے حکم دیا کہ ٹیکس وصول کرنے والے محکمے سہولیات دینے کے پابند ہیں۔جس صارف کو پانی نہیں ملتا٬اس سے ٹیکس بھی نہیں لیا جاسکتا۔عدالت نے حکم نامہ نوٹس بورڈ پر چسپاں کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔#

متعلقہ عنوان :