کراچی٬کوئلے کی غیرقانونی فروخت اور کرپشن کیس میں گرفتار صدر حیدرآباد چیمبر گوہر اللہ کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب ٬سماعت 2 نومبر تک ملتوی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے کوئلے کی غیرقانونی فروخت اور دو ارب روپے سے زائد کرپشن کیس میں گرفتار حیدرآباد چیمیبر آف کامرس کے صدر گوہر اللہ کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میںکوئلے کی غیرقانونی فروخت اور 2ارب روپے سے زائد کرپشن کیس میں گرفتار حیدرآباد چیمیبر آف کامرس کے صدر گوہر اللہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب نے گوہرا للہ کو کوئلہ کی خرید وفروخت میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ا لزام میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت میں نیب حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ گرفتار ملزم نے کوئلے کی فروخت میں 2 ارب سے زائر کرپشن کی تھی۔ ملزم کو کوئلے کی کان ایک سالہ لیز پاور جنریشن کیلئے ملی تھی ملزم کے 50 بینک اکائونٹ کا سراغ لگایا جا چکا ہے ملزم کے خلاف کرپشن کے ٹھوش شواہد موجود ہیں جبکہ گوہر اللہ کی جانب سے پیروی کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ گوہر اللہ بغیر کسی الزام کے 70 روز سے جیل میں ہیں لہذا ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے 2 نومبر تک نیب سے دائر ریفرنس سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :