کراچی٬سابق ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کیخلاف 17کروڑ کے ریفرنس میں مفرور ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)احتساب عدالت میں سابق ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کے خلاف 17 کروڑ روپے سے زائد ریفرنس میں مفرور ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کواحتساب عدالت میں سابق ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کے خلاف 7 کروڑ روپے سے زائد ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مفرور ملزمان احمد بلوچ اور ریاض میمن کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے ڈی آئی جی دین محمد بلوچ٬ عارف میمن٬ غلام اکبر میمن اور مراد بلوچ عبوری ضمانت پر ہیں نیب کے مطابق ملزم دین محمد بلوچ پولیس میں اے ایس آئی تھا 2003 میں گریڈ 20 میں ترقی کے بعد 7کروڑ سے زائد روپے کی کرپشن کی ۔ملزم نے اپنے بیٹے٬ بیٹی اور دیگر افراد کے نام غیر قانونی جائدادیں بھی بنائی ہیں۔