کراچی٬سرکاری عہدے کیلئے نااہل قرار دینے کی کارروائی سے متعلق کیس میںشرمیلا فاروقی کے وکیل نے جواب الجواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں بینچ میں شرمیلا فاروقی کو سرکاری عہدے کیلئے نااہل قرار دینے کی کارروائی سے متعلق کیس میںشرمیلا فاروقی کے وکیل نے جواب الجواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کی جانب سے جواب میں بتایا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی سزایافتہ ہیں اور کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتیں نیب قانون کے مطابق کارروائی کرہا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست مسترد کی جائے ۔

شرمیلا فاروقی نے پلی بارگینگ کے زریعے رقم لوٹائی اور مارچ 2000میں پلی بارگینگ کی نیب کی جانب سے آرٹیکل 15 کے تحت سندھ حکومت کو شرمیلا فاروقی کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے خط بھی لکھا ہے جس پر عدالت میں سابق وزیر ثقافت شرمیلا فاروقی کے وکیل نے جواب الجواب داخل کرانے کے لیئے عدالت سے مہلت مانگ لی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔